ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر آصف زرداری نے سابق سینئر بیوروکریٹ اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان مقرر کردیا ہے۔محمد خان اچکزئی کی بطور گورنربلوچستان تقرری وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی۔واضح رہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے صوبے میں مخلوط حکومت کی حمایت کیلئے گورنر کی اپنی پارٹی سے انتخاب کا مطالبہ پیش کیا تھا۔......./169
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428547
محمد خان اچکزئی کو نیا گورنر بلوچستان بنا دیا گیا۔